معروف صداکار، کمپیئر، اداکار، مفکر، دانشورشاعرسیاستدان طارق عزیز کی پانچویں برسی پرتقریب

بدھ 18 جون 2025 13:45

معروف صداکار، کمپیئر، اداکار، مفکر، دانشورشاعرسیاستدان طارق عزیز ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)معروف صداکار، کمپیئر، اداکار، مفکر، دانشور شاعر سیاستدان طارق عزیز کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے الحمراء میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت میاں محمد منیر نے کی تقریب کی میزبان بیگم حاجرہ طارق عزیز تھی تقریب کا اہتمام آغا قیصر عباس نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض ریاض خان نے ادا کیے تقریب کا آغاز قاری صداقت علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت شہزاد ناگی کنزہ کوئین نے پڑھی تقریب میں شوبز انڈسٹری اور ادب سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکارخالد عباس ڈار، راشد محمود، جاوید رضا، بیرسٹر نرگس ناہید، خالد معین بٹ، پرویز رضا، جاوید آفتاب، ڈاکٹر ابرار، عینی طاہرہ، جواد وسیم، اشرف خان، اسد نزیر، سلیم شیخ، خالد معین بٹ، شوبز صحافت سے ٹھاکر لاہوری، طاہر بخاری، زین مدنی، اے ار گل اور رفیق مغل کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب میں شریک مہمانوں نے طارق عزیز کی زندگی پر روشنی ڈالی اور واقعات بیان کیے۔

متعلقہ عنوان :