ٹرمپ کا ایران سے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

مجھے معلوم ہے آیت اللہ خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں ، ٹرمپ

بدھ 18 جون 2025 14:22

ٹرمپ کا ایران سے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مشروط ہتھیار ڈالو، اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا ایران کے ساتھ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاہم اسکی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان موجود تھا، لیکن ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔امریکی صدر نے کہا کہ کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا، انہیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں ، وہ ایک آسان ہدف ہیں، فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے۔امریکا کامز ید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔