ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا نواں شہر، ہرنو و دھمتوڑ میں ہول سیل ڈیلرزکی دکانوں کا دورہ ، اشیائے خوردونوش کے ریٹ چیک کئے

بدھ 18 جون 2025 14:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے نواں شہر، ہرنو اور دھمتوڑ میں ہول سیل ڈیلرزکی دکانوں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے ریٹ چیک کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائین ، قانون کی خلاف وزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔