گورنر پنجاب سے ویمن چیمبر گجرات کے وفد کی ملاقات ،ملکی معیشت میں خواتین کے کردار پر تبادلہ خیال

منگل 5 اگست 2025 14:36

گورنر پنجاب   سے ویمن چیمبر   گجرات کے وفد کی ملاقات ،ملکی معیشت  میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کی صدر صائمہ سرفراد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہائوس کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی معیشت میں خواتین کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاست، تجارت اور زندگی کے ہر شعبے میں خواتین نے اپنا لوہا منوایا، خواتین ملکی معیشت کی بہتری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے دورہ اقتدار میں خواتین کے لیے سرکاری ملازمت میں کوٹہ رکھا اور روزگار کے مواقع فراہم کئے۔پاکستان کی پڑھی لکھی خواتین کو معاشرے میں آگے آکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ملکی سیاست میں محترمہ فاطمہ جناح اور شہید بے نظیر بھٹو خواتین کے لئے مثال ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین کاروباری وتجارتی سرگرمیوں میں عملی طور پر حصہ لیں تاکہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔

گورنر ہاوس کے دروازے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کی ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس اختیار کیے ہوئے ہے۔