ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

منگل 5 اگست 2025 14:25

ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ..
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم اسد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے میں ملوث پایا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے موبائل فون سے 10 لاکھ چینی یوآن، 10 لاکھ اماراتی درہم اور 2 لاکھ 50 ہزار یورو کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز ، حوالہ جات کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔