جناح اسپتال لاہور سے 1 کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب

غائب اشیاء میں آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی، وہیل چیئرز اور فرنیچر شامل ہے

منگل 5 اگست 2025 14:36

جناح اسپتال لاہور سے 1 کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوگیا۔اسپتال سے قیمتی سامان غائب ہونے کے معاملے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز جاری کردیا۔

(جاری ہے)

3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شبیر پربدعنوانی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غائب اشیاء میں آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی، وہیل چیئرز اور فرنیچر شامل ہے، اس سامان کی مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس کے علاوہ شوکاز میں مزید کہا گیا کہ طبی سامان جان بوجھ کر غائب کیا گیا، مقررہ وقت میں وضاحت نہ دینے پرمحکمہ صحت کارروائی کرے گا۔