ملتان،محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں امام بارگاہ حیدریہ میں موک ایکسرسائز

بدھ 18 جون 2025 14:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امام بارگاہ حیدریہ گلگشت میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کو امام بارگاہ حیدریہ گلگشت میں سی پی او صادق علی ڈوگر کی زیر نگرانی محرم الحرام کے دوران دہشت گردی یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیےموک ایکسرسائز کی گئی۔

جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، فرانزک اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں نےشرکت کی۔موک ایکسرسائز میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی صورت یا کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مذکورہ اداروں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

موک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن اور رسپانس کو چیک کرنا تھا، تمام اداروں نے موک ایکسرسائز کے دوران بروقت رسپانڈ کیا ۔ملتان پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یامشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کواطلاع دےکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔