تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ لانگو اور ان کی اہلیہ کے روڈ حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 18 جون 2025 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے ادارے کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی جانب سے یونیورسٹی آف لورالائی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ لانگو اور ان کی اہلیہ کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر کے نام تعزیتی پیغام میں تربت یونیورسٹی کی قیادت اور عملے نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے اس سانحے کو نہ صرف لورالائی یونیورسٹی بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔

متعلقہ عنوان :