رواں سال 16 لاکھ 42 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس

بدھ 18 جون 2025 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،رواں سال اب تک 16 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق07 لاکھ 34 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 04 لاکھ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 01 لاکھ 87 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 81 ہزار 284 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔

کمزور طبقات کےلئے جاری اقدامات کے تحت 64 ہزار 537 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 20 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 41 ہزار 782 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2390 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی، 83 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں ، 28 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں،19 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن اور 1573 شہریوں نے نجی ملازمت کےلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جس کے زریعے شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔