مظفرآباد میں آج تک برن سنٹر ایمز ، سی ایم ایچ کے اندر یا الگ قائم نہیں ہو سکا

بدھ 18 جون 2025 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آج تک برن سنٹر ایمز ، سی ایم ایچ کے اندر یا الگ قائم نہیں ہو سکا ، اگر کوئی شہری آگ کے باعث جل کر زخمی ہو جائے تو اسے اسلام آباد ، راولپنڈی ریفر کیا جاتا ہے اگر شدید زخمی ہو جائے تو کھاریاں بھیج دیا جاتا ہے ، یہاں پر نہ تو دونوں ہسپتالوں کے اندر شعبہ قائم کیا گیا ہے اور نہ ہی الگ سنٹر بنایا گیا ہے ، ستم ظریفی ہے کہ 78 سالوں سے عوام کی خدمت کے دعوی کئے جاتے ہیں مگر ہماری حکومتوں کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ بنیاد ی ضروریات کی سہولیات کا فقدان ہے ، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما مظفر حسین منہاس ، چوہدری نیاز احمد ، محمد یوسف سلہریاں ، محبوب اعوان ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :