لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں توسیع

بدھ 18 جون 2025 16:00

لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سیشن کورٹ عدالت نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 23جون تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ پولیس کی تفتیش مکمل نہیں ہے ،مہلت فراہم کی جائے پراسکیوٹر عدالت نے ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹائون پولیس نے خاتون عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :