بجلی کے بلوں کی اقساط پرتاحکم ثانی پابندی عائد

ماہ جون میں ریکوری اہداف کے حصول کیلئے اقساط پرپابندی لگائی گئی

بدھ 18 جون 2025 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کی اقساط پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی،ماہ جون میں ریکوری اہداف کے حصول کیلئے اقساط پرپابندی لگائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے کرنٹ بل وبقایا جات کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، صارفین سے موجودہ ماہ کابل ہرصورت جمع کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، بلوں میں بقایا جات کی مدمیں موجودرقوم کی وصولی کابھی حکم دیدیاگیا۔قبل ازیں لیسکونے بقایات جات کی اقساط کرنے کی سہولت دے رکھی تھی، جون میں ہرقسم کی اقساط کی سہولت ختم کرکے ریکوری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :