کھیرتھر کینال پر نورپور ریگولیٹر کے کام میں تاخیر اور پانی کی بندش کے خلاف زمینداروںکا احتجاج

بدھ 18 جون 2025 16:20

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)کھیرتھر کینال پر نورپور ریگولیٹر کے کام میں تاخیر اور پانی کی بندش کے خلاف زمینداروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین ماہ گزرنے کے باوجود جعفرآباد ریگولیٹر کا کام مکمل نہ ہونے اور پانی کی بندش کے خلاف زمینداروں کی جانب سے میر طارق علی جمالی اکبر علی جمالی سجاد جمالی و دیگر کی نگرانی میں جعفرآباد پل پر ٹائر جلاکر روڈ کو بند کردیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ ایریگیشن کی جانب سے نورپور ریگولیٹر کا کام مکمل نہیں کیا گیا ہے جبکہ مختلف نہروں گنداخہ شاخ ، نورپور شاخ ، ہدیرو مائنر اور سیر مائنر میں پانی کی مکمل بندش جاری ہے جس سے انسانی زندگی شدید متاثر ہورہا ہے جبکہ انسانوں جانوروں کے پینے کیلئے بھی پانی میسر نہیں ہیں مظاہرین وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری آبپاشی سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیکر پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر محکمہ ایریگیشن کھیرتھر کینال کے خانپور پل پر دھرنا دھرنا دیا جائے گا-