پیرس ، انٹرنیشنل بیورو آف ایگزبیشنز کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریاض ایکسپو 2030 کی رجسٹریشن فائل منظور

بدھ 18 جون 2025 16:22

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)انٹرنیشنل بیورو آف ایگزبیشنز کی جنرل اسمبلی نے ریاض ایکسپو 2030 کی رجسٹریشن فائل کی حتمی منظوری دے دی، یہ یکم اکتوبر 2030 سے 31 مارچ 2031 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل بیورو آف ایگزیبیشنز کی جنرل اسمبلی کا اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوا جس میں ریاض ایکسپو 2030 کی رجسٹریشن فائل کی حتمی منظوری دی گئی اور باضابطہ طور پر سعودی عرب کو اس عالمی ایونٹ کا میزبان قرار دیا گیا اور ایکسپو کا علامتی پرچم بھی سعودی وفد کے حوالے کیا گیا۔