سعودی حکام نے 7 عمرہ کمپنیوں کے اجازت نامے منسوخ کردیئے

بدھ 18 جون 2025 16:22

سعودی حکام نے 7 عمرہ کمپنیوں کے اجازت نامے منسوخ کردیئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 7 عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اجازت نامے منسوخ اور بینک ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے کہا کہ مذکورہ کمپنیوں نے پیکیج کے مطابق عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے میں کوتاہی برتی ہے۔ یہ اقدام ان کوششوں کا حصہ ہے جو وزارت عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کوبہتر کرنے اور عمرہ کمپنیوں سے کئے گئے معاہداتی پروگراموں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :