ایران کا پانچواں اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعوی

بدھ 18 جون 2025 16:20

ایران کا پانچواں اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعوی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ایرانی شہر ورامن کے گورنر نے کہاہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ورامن کے گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی جدید لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب مشرق سے تقریبا 35 کلو میٹر دور شہر ورامن کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔