اوکاڑہ ، تھانہ گوگیرہ کی حدود میں خانہ بدوشوں میں رشتے کے تنازع پر2 افراد قتل ہوگئے

بدھ 18 جون 2025 16:28

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) اوکاڑہ کے تھانہ گوگیرہ کی حدود میں خانہ بدوشوں میں رشتے کے تنازع پر2 افراد قتل ہوگئے ۔مقتولین آپس میں سالا اور بہنوئی تھے۔تھانہ گوگیرہ کے گاؤں چک خان محمد میں خانہ بدوشوں کا ایک قبیلہ جھگیاں لگا کر رہائش پذیر ہےجن کے 2 افراد شاہد اور فرمائش جو کہ آپس میں سالا اور بہنوئی ہیں، میں کسی مبینہ رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا، وقوعہ کے روز شاہد اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بہنوئی فرمائش کی جھگی میں آیا اور دستی اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ مقتول کے عزیز و اقارب نے شاہد کو موقع واردات سے بھاگتے قابو کر لیا اور اس پر ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے قاتل کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی اثناء میں واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعہ کی ضروری کارروائی کے بعد شواہد کرنے کےبعد مقتول فرمائش کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لئے اور شاہد کو علاج معالجہ کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں ہسپتال منتقل کر دیا اور مختلف زاویوں سے تفشیش شروع کردی۔

پولیس نے مقتول فرمائش کی ماں کی درخواست پر شاہد وغیرہ پر قتل کا مقدمہ نمبر723/25 درج کرلیا،جبکہ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج قاتل شاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے دوہرے قتل کی واردات کی میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر تفشیش کے لئے اعلیٰ اور قابل افسران کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔\378