محکمہ ترقی نسواں کے لئے مالی سال 2025-26ء میں 15کروڑ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز

بدھ 18 جون 2025 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہحکومت آزاد کشمیرخواتین کی ترقی اور معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات بالخصوص بیوہ ،بے سہارا ، اور نا مساعد حالات کی شکار خواتین ،یتیم بچیوں کی فلاح و بہبو د،نوجوانوں ، بوڑھوں اور معذور افراد کے حقوق کے تحفظ ،ان کی فلاح وبہبود اور بحالی کے لئے مصروف عمل ہے، تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

جبکہ محکمہ ترقی نسواں موجودہ حکومت کے بنیادی منشور کے تحت خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں معاشی طور پر مستحکم ومضبوط کرنے ، بااختیار بنانے اور ان کے بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود کیلئے رواں مالی سال 2024-25میں90لاکھ21ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جس کے خلاف سوشل پروٹیکشن پروگرام،چائیلڈ پروٹیکشن پروگرام، محکمہ کے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور این جی اوز ریگولیٹری سیل کے منصوبہ جات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔محکمہ سماجی بہبود کے لیئے مالی سال2025-26ء میں 15کروڑروپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ترقی نسواں کے لیئے مالی سال 2024-25ء کے دوران 4کروڑ 40لاکھ روپے فراہم کیئے گئے ۔

محکمہ ہذا خواتین کے لئے موجودہ وقت کے تقاضوںکے مطابق جدید فنون پر مشتمل مختلف ٹریڈز میں تربیتی کورسز کا اہتمام، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے لئے ستم زدہ خواتین کی مکمل بحالی اور آباد کاری کو یقینی بنانا اور ان مراحل کے دوران مفت رہائش، قانونی اور طبی امداد و خوراک کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے ۔ شیلٹر ہومز سے ہر سال تقریبا 200 خواتین کو سروسز مہیا کی جارہی ہیں-انہوں نے کہاکہ محکمہ ترقی نسواں کے لئے مالی سال 2025-26ء میں 15کروڑ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :