Live Updates

شعبہ سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر ، مالی سال 2025-26میں اس سیکٹر کے لیی0 5کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز

بدھ 18 جون 2025 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت شعبہ سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر کے لیے 11کروڑ60لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اِس رقم سے تعلیمی ادارہ جات کے ہمراہ پلے گراونڈز اور کمیونٹی گراونڈز کے منصوبہ جا ت مکمل کئے جا رہے ہیں۔

آئندہ مالی سال 2025-26میں اس سیکٹر کے لیی0 5کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے ۔ اس رقم سے تینوں ڈویثرنز کے دیہی علاقوں میں منی گراونڈز کی تعمیر، کھیلوںکے سامان کی فراہمی ،ڈڈیال سٹیڈیم کی اپگریڈیشن اور مظفرآباد سٹیڈیم میں Player Pavilionکی تعمیر کے جاریہ منصوبہ جات مکمل کیے جائیں گے جس سے نوجوانوں کے اندر مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :