Live Updates

محکمہ صحت عامہ کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیاہے، مالی سال2025-26ء میں مبلغ 6ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز

مختص شدہ بجٹ میں طبی مراکزکی تعمیر ،اپگریڈیشن اور بحالی کے ضلعی سطح کے منصوبہ جات شامل کیئے گئے ہیں،وزیرخزانہ آزادحکومت

بدھ 18 جون 2025 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ محکمہ صحت عامہ کو رواں مالی سال کے لئے مبلغ1 ارب 30کروڑ 10لاکھ سے زائد روپے فراہم کیئے گئے ہیں۔ موجودہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق ایمر جنسی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا۔اس سہولت سے تقریباً 10لاکھ مریض مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، جاریہ منصوبہ جات کی تکمیل آئندہ مالی سال کے بجٹ کا اولین ہدف ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت عامہ کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیاہے۔ جس کے لئے آئیندہ مالی سال2025-26ء میں مبلغ 6ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویزہے ۔مختص شدہ بجٹ میں طبی مراکزکی تعمیر ،اپگریڈیشن اور بحالی کے ضلعی سطح کے منصوبہ جات شامل کیئے گئے ہیں۔ جس سے ریاستی عوام کوحکومتی پالیسی کے مطابق بلاتخصیص،معیاری اوربروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :