سرگودھا ،موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان جاں بحق

بدھ 18 جون 2025 16:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سرگودھا میں موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عرفان شبیر اپنی موٹرسائیکل پر سرگودھا شہر کی طرف آ رہا تھا کہ نواحی چک نمبری 92 موڑ اڈہ کے قریب اس کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل گئی جس سے اس کا سرسڑک سے ٹکرانے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ فیکٹری ایریاء نے نعش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :