وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار کو جی پی فنڈ اور گروپ انشورنس کی مد میں ادائیگی

بدھ 18 جون 2025 16:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی محتسب کے احکامات پربغیر کسی فیس اور وکیل کے درخواست گزار محمد ہارون کو جی پی فنڈ اور گروپ انشورنس کی مد میں بالترتیب 6 لاکھ 30 ہزار اور 6 لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی گئی۔ترجمان وفاقی محتسب کوئٹہ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ ان کے والد، جو کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (QESCO) کے ملازم تھے، کے متعلقہ دستاویزات نومبر 2024 میں گروپ لائف انشورنس اور جی پی فنڈ کے اجرا کے لئے واپڈا کو بھیجی گئی تھیں۔

تاہم، واپڈا کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کر کے متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔اور تمام دستاویزات درخواست کے ساتھ منسلک کیں۔

(جاری ہے)

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ کے عملے نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کئے کہ شکایت کنندہ محمد ہارون کو ان کے والد کے جی پی فنڈ اور گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے شکایت کنندہ کو ان کے والد کے جی پی فنڈ اور گروپ انشورنس کی مد میں بالترتیب 6 لاکھ 30 ہزار اور 6 لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی۔درخواست گزار نے اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :