رائے ونڈ ،دکاندار پر نامعلوم ملزمان کے تشدد کا مقدمہ درج

بدھ 18 جون 2025 18:17

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)رائے ونڈ دکاندار پر نامعلوم گاہکوں کی جانب سے کیے گئے تشدد کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مقامی تاجر رئیس احمد کی دکان میں گھس کر انکے بیٹے اور پڑوسی دکاندار کومال واپس نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے تاجر برادری نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔