فیض احمد فیض ایکسپریس میں بے پناہ رش ،گرمی کے باعث دم گھٹنے سے بزرگ مسافر دم توڑ گیا

بدھ 18 جون 2025 18:17

نارنگ منڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس میں بے پناہ رش اور شدت کی گرمی کے باعث دم گھٹنے سے بزرگ مسافر محمد سلیم ضیا ء دم توڑ گیا ۔متوفی لاہور سے نارووال جارہا تھا کہ رش کے باعث دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مسافروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیکشن پر چلنے والی والی مسافر ٹرینوں کے ساتھ ریلوے نے اچانک بوگیاں کم کر دی ہیں،قبل ازیں ٹرین سات بوگیوں پر مشتمل ہوتی تھی اب دو بوگیاں اور ایک بریک لگائی جارہی ہے ،روزانہ مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرتے ہیں ،خواتین بچوں اور بزرگوں کی حالت قبل رحم ہوتی ہے ۔بار بار مطالبے پر بھی ریلوے حکام اس منافع بخش سیکشن پر توجہ نہیں دے رہے ۔