مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمن کو اغوا کرنے کی کوشش، واقعے کا مقدمہ درج

بدھ 18 جون 2025 20:12

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمن کو اغوا کرنے کی کوشش، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمن کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا،مولانا اسجد الرحمن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کے ترجمان نے بتایا کہ ایس پی پہاڑ پور نے مقدمہ درج کروانے کیلئے رابطہ کیا تھا تو ایس پی سے کہہ دیا گیا تھا کہ انتظامیہ واقعے کی خود مدعی بنے، ہماری جانب سے مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا جائے گا۔