فیصل آباد:اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور 5نوجوانوں کو اغوا کر لیا ‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 18 جون 2025 22:31

ٴفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء)اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور 5نوجوانوں کو اغوا کر لیا ‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کے محمود مسیح کی بیٹی (س) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ بلال نگر کی نعمانہ عشرت کی بیٹی (الف ) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ ڈوگر بستی کے رمضان کی بیٹی (س) کو نامعلوم، شالیمار پارک کے غلام غوث کی بیٹی (ن) ، سمن آباد کے علاقہ شیخاں والا کے افضل کی بیٹی(ث)، ٹھیکریوالہ کے علاقہ 69ج ب کی ثریا بی بی کی بیٹی (ع)، تاندلیانوالہ کے علاقہ 403گ ب کے علی کی ہمشیرہ (ش)، سمندری کے علاقہ 170گ ب کے صابر حسین کی ہمشیرہ (س) کو صدام وغیرہ، مرید والہ کے علاقہ 197ر ب کی آسیہ بی بی کی بیٹی (م) اور نشاط آباد کے علاقہ49ج ب کے عباس کی6سالہ بھانجے بلال، فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سرید ٹائون کے سلیم کے 7سالہ بھتیجے عاصم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کے شکیل کے بیٹے، صدر کے علاقہ273ر ب کی نور بی بی کے بیٹے اور ماموں کانجن کے علاقہ 508گ ب کے نسیم کے بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :