بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بدھ 18 جون 2025 22:47

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کے زیر اہتمام تحصیل تفتان اور نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے ایک روزہ دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد صحافیوں کو علاقے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کرنا تھا۔دورے کا آغاز ہنر فانڈیشن سینٹر سے ہوا، جہاں نوجوانوں کے لیے جاری تربیتی پروگرامز سے متعلق آگاہی دی گئی۔

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا۔ریکوڈک کیمپ میں صحافیوں کو ایچ آر منیجر جناب ہانو نے کمپنی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی ایک طویل المدتی اور عوامی مفاد پر مبنی منصوبہ ہے، جو شفافیت اور عوامی رابطے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی برادریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کمیونٹی انگیجمنٹ منیجر حاجی علی دوست بلوچ، کمیونیکیشن منیجر سیمیا علی شاہ، ایچ آر لیڈ عنایت کبدانی، سائٹ ورک منیجر نصیر بلوچ، سینئر جیولوجسٹ حبیب کبدانی، کمیونٹی لیڈ نور خان مینگل، پروکیورمنٹ آفیسر حفیظ بلوچ، ماحولیاتی آفیسر تنزیلہ خان، کمیونٹی انویسٹمنٹ آفیسر محبوب علی سنجرانی اور سینئر کمیونیکیشن آفیسر ملک نصیب اللہ بریچ نے بھی صحافیوں کو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی، فلاح و بہبود اور شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، جبکہ میڈیا سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ عوام کو درست معلومات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :