نارنگ منڈی،تیز رفتار جیپ نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، بہن بھائی جاں بحق

بدھ 18 جون 2025 19:55

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) نارنگ کالاخطائی روڈ پر نارنگ کے علاقہ جئے سنگھ والا کے قریب تیز رفتار جیپ نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالاجس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بد قسمت بہن بھائی رعیہ خاص کے رہائشی تھے اور موٹر سائیکل پر اپنے گائوں جارہے تھے کہ اچانک سڑک کی ناہمواری کے باعث جیپ بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔بھائی صدام سکنہ رعیہ خاص موقع پر جاں بحق جبکہ بہن شگفتہ ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ بیٹی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔المناک واقعہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :