وفاقی وزیر بحری امور سے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق کی ملاقات

میری ٹائم تعلیم بلیو اکانومی کو ترقی دینے کا اہم ذریعہ ہے، شعبے کی ترقی کے لیے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے،جنید انوار چوہدری

بدھ 18 جون 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو ہونیوالی ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میری ٹائم تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت اور جامعات کا اشتراک ضروری ہے،میری ٹائم تعلیم بلیو اکانومی کو ترقی دینے کا اہم ذریعہ ہے،حکومت میری ٹائم ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہی ہے،سندھ اور بلوچستان کی ساحلی کمیونٹیز کے طلبہ کو وظائف دیئے جائیں گے،میری ٹائم شعبے کی ترقی کے لیے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے،میری ٹائم انڈوومنٹ فنڈ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا،میری ٹائم شعبے کی بہتری کے لیے تعلیمی اداروں کا کردار کلیدی ہے۔

ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی میری ٹائم تعلیم کے فروغ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔

متعلقہ عنوان :