پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1211ٹریفک حادثات ، 12افراد جاں بحق اور1404زخمی

بدھ 18 جون 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1211ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1404زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1211ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 615افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق789معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں792ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیور،471مسافراور153پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ229ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت275متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 80حادثات میں 100متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 68حادثات میں 67متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1416متاثرین میں 1156مرد اور260خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 189افراد کی اوسط عمر18سال سے کم799افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ428زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1155موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،141کاریں ،28وین،08مسافر بسیں،44ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔