
ایران اسرائیل کشیدگی، یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہو گا
فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات کریں گے، مذاکرات کیلئے امریکی رضا مندی شامل ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی
فیصل علوی
جمعرات 19 جون 2025
11:45

(جاری ہے)
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ مذاکرات کیلئے امریکی رضا مندی شامل ہے۔یورپی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران تعاون پر آمادہ ہو جائے تو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا موقع پیدا ہو سکتا ہے ورنہ حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکہ کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں اور ان کا مقصد ایران سے سخت یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال صرف پرامن سول مقاصدکیلئے کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر ''اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ'' بھی ترتیب دیا گیا ہے۔یورپی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران تعاون پر آمادہ ہو جائے تو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا موقع پیدا ہو سکتا ہے ورنہ حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے معاملہ کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش جاری ہیں جس کیلئے یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ کیاہے۔اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ تہران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران مسلسل اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام عسکری نوعیت کا ہے۔دوسری جانب ادھرایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.