وزیرخارجہ سینیٹراسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا ٹیلی فون ، پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:01

وزیرخارجہ سینیٹراسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دلی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو گزشتہ شام مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون کیا، ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس معاہدے کو مضبوط شراکت داری ، اعتماد اور تعاون کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف حوالوں سے ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اورامن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔دونوں رہنمائوں نے کثیر الجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی جامع بات چیت کے منتظر ہیں۔