پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے طریق کار کیخلاف درخواست پرفریقین سے رپورٹ طلب

جمعرات 19 جون 2025 16:30

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے طریق کار کیخلاف درخواست پرفریقین سے رپورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریق کار کے خلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے جوڈیشل ایکٹواِزم پینل کی متفرق درخواست پرسماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ پیش ہوئے۔ متفق درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اوراس کے طریق کارکوچیلنج کیاگیاہے۔ وکیل درخوسات کے مطابق ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنے کاطریق کارنہیں بتایاگیا۔