پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن، سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش 21 جون ہفتے کو منایا جائے گا

جمعرات 19 جون 2025 21:22

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن، سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا72واں یوم پیدائش 21جون ہفتے کو منایا جائے گااس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھرمیں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو 21جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے 15برس کی عمر میںاو لیول کیا۔جون1973ء میں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی1976ء میں انہوں نے سیاست،فلسفہ اور معاشیات میں گریجویشن کی ۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی18دسمبر1987ء کو کراچی میں آصف علی زرداری کے ساتھ ہوئی۔سال1988 ء کے انتخابات میںقومی اسمبلی کی 207نشستوں میں سی94پر کامیابی حاصل کرکے ایم کیو ایم اور فاٹا کے ارکان کے ساتھ مل کر 2دسمبر1988ء کو اپنی حکومت قائم کی۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو35برس کی عمر میںایک اسلامی مملکت کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔6اگست1990ء کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بدطرف کر دیا ۔اکتوبر 1993ء میں86نشستیں حاصل کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔نومبر1996ء میں صدر فاروق احمد لغاری نے کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بدطرف کر دیا۔

محترمہ بے نظیر بھٹونی1996ء میںبیرون ملک جا کر جلا وطنی اختیار کر لی وہ ساڑھے آٹھ سال کی جلا وطنی کے بعد 18اکتوبر کو وطن واپس آئیں کراچی میں ان کے استقبالی جلوس میں خود کش بم دھماکے ہوئے جس میں150کے قریب کارکن جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔محترمہ بے نظیر بھٹو سیاسی سفر کے دوران27دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں شہید کر دی گئیں۔