گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یوم برائے خاتمہ جنسی تشدد تنازعات پر اہم پیغام

ایسے مظالم پر خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، ہمیں متاثرین کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،گورنر سندھ

جمعرات 19 جون 2025 20:05

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یوم برائے خاتمہ جنسی تشدد تنازعات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم برائے خاتمہ جنسی تشدد تنازعات کے موقع پر کہا ہے کہ جنسی تشدد ایک سنگین انسانی المیہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسے مظالم پر خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، ہمیں متاثرین کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ تنازعات کے دوران خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ عالمی اور قومی سطح پر مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اس ضمن میں متاثرین کو نفسیاتی، قانونی اور سماجی تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

گورنر کامران خان ٹیسوری نے عوام سے اپیل کی کہ آئیں، خاموشی توڑیں، شعور اجاگر کریں، اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو انصاف، احترام اور انسانی وقار پر مبنی ہو، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر جنسی تشدد کے خلاف مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے، اور بین الاقوامی فورمز پر اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔