Live Updates

حکومت بجٹ پربحث کے دوران اراکین کی تجاویز کو سنجیدگی سے نوٹ کررہی ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعرات 19 جون 2025 17:27

حکومت بجٹ پربحث کے دوران اراکین کی تجاویز کو سنجیدگی سے نوٹ کررہی ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ پر بحث کے دوران اراکین کی تجاویز کو سنجیدگی سے نوٹ کررہی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے علامتی واک آئوٹ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ جس دن سے بجٹ پیش ہوا ہے، حکومت مسلسل اراکین کی تجاویز کو نوٹ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزنس ایڈوائزری کے فیصلوں کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کا وقت پورا ہو چکا ہے، یہ حکومت کی سنجیدگی ہے کہ وہ اپوزیشن کے اراکین کواضافی وقت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسے تین وزراء ایوان میں موجود ہوتے ہیں، وزارت خزانہ کے حکام اورپارلیمانی سیکرٹری سعدوسیم بھی ایوان میں تجاویز نوٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں جب بجٹ پیش ہوتے رہے ہیں تووہ ریکارڈ پیش کیا جائے کہ ان کے کتنے وزراء ایوان میں ہوتے تھے، اس وقت ایوان میں 5 وزراء موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کل ڈپٹی وزیراعظم نے بھی ایوان میں وضاحت کی ہے کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا اور سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح کوکم کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات