عید الاضحی کے ایام میں رائے ونڈ میں بہترین صفائی کے انتظامات ،ٹائون منیجر کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

جمعرات 19 جون 2025 16:32

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)عید الاضحی کے ایام میں رائے ونڈ میں بہترین صفائی کے انتظامات پر ٹائون منیجر کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تحصیل رائے ونڈمیں زیرو ویسٹ کے ٹارگٹ کو پورا کرنے پر ٹائون منیجر سید علی رضا کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دی اور کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام زون میں سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ تحصیل رائے ونڈ کے افسران اور کارکنان نے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیئر مین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی،ملک افضل کھو کھر ایم این اے نے اپنی تحصیل رائے ونڈ میں عید کے ایام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وڈیو بیان جاری کرکے عملہ صفائی کو شاباش دی تھی،مقامی حلقوں نے ٹائون منیجر سید علی رضا کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔