
لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ’’ہم سب پاکستان‘‘ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد
جمعرات 19 جون 2025 18:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کا ملک ہے،خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا قومیت سے ہو۔ لاہور چیمبر کی انٹرفیتھ ڈائیلاگ اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات مل کر پرامن فضا قائم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور مختلف کمیونٹیز کو امن اور حب الوطنی کے پرچم تلے اکٹھا کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے استحکام کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے اور اقلیتوں کے قومی ترقی میں کردار کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کردار جمہوریت، ترقی اور سماجی اقدار کے فروغ میں بے حد اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم معیشت ایک مستحکم اور ہم آہنگ معاشرے کے بغیر ممکن نہیں اور دونوں ہی قومی استحکام کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہے مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں، لیکن ہماری شناخت ایک ہے پاکستان۔ ہمارا مقصد اجتماعی ترقی، قومی طاقت اور سب کے لیے امن ہونا چاہیے۔ سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ مل کر ایک مضبوط اور پرامن پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔ سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور ہمیں ایک ایسے ملک کی تشکیل کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا جہاں ہماری آئندہ نسلیں برداشت، رواداری اور اتحاد کی فضا میں پروان چڑھیں۔سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین سردار بشن سنگھ بیدی نے لاہور چیمبر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو قریب لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشی ترقی، سماجی امن اور مذہبی بقائے باہمی ایک دوسرے سے جو ڑے ہوئے عناصر ہیں اور ان سب کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,595 روپے کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں21روپے کمی
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 460 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو کمی
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ
-
موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کے 8ویں اجلاس کا انعقاد
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کی کمی
-
فیصل بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ’’سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا
-
ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹس میں اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.