وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق چوہدری ، محمد شہبازبابر ، احمد عتیق انور اور رانا ارادت شریف کی الگ الگ ملاقاتیں

جمعرات 19 جون 2025 19:58

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق چوہدری ،محمد شہباز بابر ، احمد عتیق انور اور رانا ارادت شریف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔