حکومت پنجاب کے ای آبیانہ ریکوری کےاحکامات پر فوکس ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخانیوال

جمعرات 19 جون 2025 21:13

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ریونیو معاملات بارے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سنبل جاوید،رانا عامر لیاقت،ساجدہ رزاق،زوہیب شفیع سمیت مال افسران نے شرکت کی۔ای آبیانہ،پلس،کھیوٹ،میوٹیشنز،وراثتی ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی آر خالد عباس سیال نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ای آبیانہ ریکوری کےاحکامات پر فوکس ہے،ضلع کے تمام افسران ریونیو ریکوریوں پر توجہ دیں،سرکاری وصولیوں کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائیں،ریکوری ٹارگٹس حاصل نہ کرنیوالے ریونیو افسران کا محاسبہ ہوگا،ضلع بھر کے افسران زیرالتوا ریونیو امور فوری نمٹائیں اور ریکوریوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں۔

\378