بی بی ایل پلیئرز ڈرافٹنگ: شاہین آفریدی برسبین ہیٹ میں شامل

جمعرات 19 جون 2025 22:01

اسلام آباد (آاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) بگ بیش لیگ سیزن 15 کی پلی?رز ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، فاسٹ باولر شاہین آفریدی برسبین ہیٹ، محمد رضوان میلبورن رینیگیڈز، شاداب خان سڈنی تھنڈرز کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ نے بی بی ایل ڈرافٹنگ کے پہلے مرحلے میں فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کیا جبکہ اسی کیٹگری میں محمد رضوان میلبورن رینیگیڈز کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پہلے ہی سائن کرلیا تھا۔ فاسٹ باولرحارث رؤف ریٹینشن کے تحت میلبورن اسٹارز میں برقرار رہے جبکہ سڈنی تھنڈرز نے شاداب خان اور لاکی فرگوسن کو چٴْنا۔ کولن منرو برسبین ہیٹ، فن ایلن پرتھ اسکاچرز کا حصہ بنے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے حسن علی اور لوک ووڈ کو منتخب کیا جبکہ سڈنی سکسرز نے سیم کرن کو شامل کیا۔پرتھ اسکورچرز نے لاری ایونز اور فن ایلن پر اعتماد کیا۔اسٹار کرکٹرز بی بی ایل 15 میں ایکشن میں ہوں گی