پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعہ 4 جولائی 2025 21:26

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کیمپ میں 24 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، جو 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق 27 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے دورے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی، جس کا پری ٹور کیمپ 28 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں ہو گا۔ منتخب کھلاڑی بعد ازاں 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوں گی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے، جو کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے اہم بین الاقوامی مصروفیات کا حصہ ہو گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ آئرلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔