پاکستان اگر ویسٹ انڈیز میں جیت گیا تو بھول جائیں کہ بابر اور رضوان ورلڈ کپ کھیلیں گے : باسط علی

میں نے پاکستان کے سسٹم کو بہت دیکھا ہے، یہاں پر ہواؤں کی طرح تبدیلیاں ہوتی ہیں، سینئر کھلاڑی ابھی ٹیم میں نہیں ، ہوا تبدیل ہوگی، اگر ویسٹ انڈیز سے ہار گئے تو یہ دونوں ورلڈ کپ کھیل جائیںگے : سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جولائی 2025 15:35

پاکستان اگر ویسٹ انڈیز میں جیت گیا تو بھول جائیں کہ بابر اور رضوان ورلڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2025ء ) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز میں پاکستان سیریز جیت گیا تو بھول جائیں کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈکپ میں نظر آئیں گے۔ 
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم بنگلادیش جائیں گے تو ہماری کیا ٹیم کھیلے گی، انہوں نے تو ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی ہے اگر ہم نوجوان ٹیم ورلڈ کپ تک برقرار رکھتے ہیں تو ہماری تیاری ہوگی۔

باسط علی نے کہا کہ ہم لوگوں کو جیت پسند ہے، ہار اتنی اچھی لگتی ہے، یہ دیکھنا ہے کہ جیت والی ہوا کب تک چلے گی۔ 
سابق کرکٹر نے کہا کہ بنگلادیش کی سیریز کے بعد جو ویسٹ انڈیز میں امتحان ہے وہ بڑا مختلف ہے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سسٹم کو بہت دیکھا ہے یہاں پر ہواؤں کی طرح تبدیلیاں ہوتی ہیں، سینئر کھلاڑی ابھی ٹیم میں نہیں ہیں، ہوا تبدیل ہوگی، اگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں جیت کر آْتی ہے تو پھر آپ بھول جائیں کہ بابر، رضوان آپ کو ورلڈکپ میں نظر آئیں گے، اگر ہار گئے تو یہ دونوں ورلڈ کپ کھیل جائیں گے۔ 
باسط علی نے کہا کہ سمجھدار کوچ کبھی بھی رضوان کو اوپنر نہیں کھلائے گا بلکہ وہ اسے نمبر 5 یا 6 پر کھلائے گا۔