قومی بیٹر افتخار احمد کو شرٹ اتار کر نیٹ پریکٹس کرنا مہنگا پڑگیا ، کڑی تنقید

آل رائونڈر کو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بہت سے لوگ ان کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دے رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جولائی 2025 13:58

قومی بیٹر افتخار احمد کو شرٹ اتار کر نیٹ پریکٹس کرنا مہنگا پڑگیا ، کڑی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا گردش کررہی ہے جس میں وہ نیٹ پریکٹس کررہے ہیں، مگر سوشل میڈیا صارفین کو ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں جس کی وجہ وہ خود بنے، ویڈیو میں آل راؤنڈر نے مکمل ٹریک سوٹ کی بجائے صرف’شارٹس‘پہنے ہوئے ہیں۔ 
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹر ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے متعدد میچز میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، اہم میچز میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیل پیش کیا جس کے بدولت قومی ٹیم کو کامیابی ملی، افتخار احمد جن کو فینز محبت سے ’چاچا‘ کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں ،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

 
افتخار احمد کی نئی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ان کو نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مگر صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا، ویڈیو میں وہ شارٹس پہنے نظر آرہے ہیں، پریکٹس کے لئے ٹریک سوٹ کی بجائے وہ صرف شارٹس پہنے پریکٹس کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’ گلوبل سپرلیگ ‘ کی تیاری!، مگر ویڈیو جیسے ہی سامنے آئی سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے قومی کرکٹر پر تنقید کی اور ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر عاکف جاوید اوربیٹر افتخار احمد رنگپور رائیڈز کی جانب سے گیانا سپر لیگ میں حصہ لیں گے، لیگ 10 جولائی سے 18 جولائی تک کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں محمد نواز، خواجہ نافع، سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کا بھی معاہدہ ہوا ہے ۔