پاکستانی سرجن ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے مانگا پربت سر کر لیا

جمعہ 4 جولائی 2025 22:44

پاکستانی سرجن ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے مانگا پربت سر کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان کے سرجن ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے نانگا پربت سر کر لیا ہے۔ڈاکٹر حسن جاوید نے 8126 میٹر بلند چوٹی کو گزشتہ روز سر کیا تھا، ڈاکٹر حسن 8 ملکی و غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل تھے۔نانگا پربت ڈاکٹر رانا حسن کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔

(جاری ہے)

وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر علی حسن بھی کل نانگا پربت سر کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔دوسری جانب نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران جمہوریہ چیک کی کوہ پیما ہلاک ہوگئیں۔خاتون کوہ پیما کی عمر 47 سال تھی، ساتھیوں کے ساتھ ٹریکنگ کے لیے گئی تھی۔نانگا پربت بونربیس کیمپ میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے خاتون ہلاک ہوئیں، وہ 7 رکنی گروپ میں شامل تھی جس کی لاش چلاس اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔