چائنیز ،فارنرز کی سیکورٹی بہتر بنائی جائے، آغا محمد یوسف

فارنرز کی سیکورٹی پر معمور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش مکمل بریف کیا جائے

جمعرات 19 جون 2025 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسیلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ ایس ایس پی ،پی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -1-IV-III-II اور A.D اسد اللہ بی سی ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آؤٹ زون کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے دوران اجلاس تمام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے شکایت آرہی ہیں کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو دوسرے ریجن میں ٹرانسفر کیا گیا ہے اس بابت آپ تمام کو ہدایات جاری کیں کہ بلوچستان کانسٹبلری میں جوانوں کے تبادلہ جات بغیر کسی بڑی سزاء کے دوسرے رینجز میں نہیں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ابھی تک کسی کے بھی آؤٹ آف رینج تبادلہ جات نہیں کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کا نسٹیبلری ایک ریز رو فورس ہے۔ بلوچستان کے حالات کے مطابق کہیں بھی بلوچستان کانسٹیبلری فورس کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ڈیوٹی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔ تا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی جاسکے اور صوبے میں امن وامان کو بحال رکھا جا سکے۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں جس سے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ جس سے جوانوں کو بر وقت اپنی چھٹی مل جاتی ہے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہورہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں کے بعد محرم الحرام شروع ہو رہا ہے اپنی اپنی لائنز کی سیکورٹی پر خاص توجہ دیں اور تمام جوانوں کو لائنز میں حاضر رکھیں تا کہ کسی نا گہانی صورت سے نمٹا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو محرم الحرام کی ڈیوٹیوں کی ڈیمانڈ آتی ہے اس کو پورا کریں گے اور اس محرم الحرام جیسے اہم موقع پر کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کے موقع پر جوانوں کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حفاظت کر سکیں۔ SOP کے مطابق جوانوں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی پر روانہ کریں گے۔

ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جوان وطن کیلئے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی چوکس ہو کر کریں۔ اور کسی بھی قربانی شہادت جیسے عظیم رتبہ حاصل کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو کہا کہ جوانوں کی سیفٹی اور سیکورٹی اور سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے جائے تعیناتی کا دورہ کر کے رپورٹ ہیڈ آفس کو بھجوائیں۔

ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ چائنیز اور فارنرز کی سیکورٹی کو بہتر بنایا یا جائے۔ جہاں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان چائنیز اور فارنرز کی سیکورٹی پر معمور ہیں وہاں جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر جوانوں کو مکمل بریف کیا جائے تا کہ دوران ڈیوٹی کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔