چیئرپرسن تنظیم ادارہ بحالی مستحقین کے انتقال پر دکھ ہوا،مرحومہ کی دکھی انسانیت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،میرجان محمدجمالی

جمعرات 19 جون 2025 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وبزرگ سیاستدان میرجان محمد جمالی ،مسز جان جمالی اورسینیٹر ثناء جمالی نے تنظیم ادارہ بحالی مستحقین کی بانی چیئرپرسن مسز ثریا اللہ دین کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی دکھی انسانیت کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ مسز ثریا اللہ دین نے اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ،انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے ،یتیموں اور بیووں کی مدد اورانکے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کررکھی تھی انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسز ثریا اللہ دین کی عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔