ملتان، ایک منشیات فروش گرفتار ، ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

جمعرات 19 جون 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ملتان پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ حافظ شہباز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت علی چوک کے قریب سے منشیات فروش ملزم اصغر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مذکورہ ہیروئن برآمد کی ہے۔