
لاہور ہائیکورٹ کا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم
جمعہ 20 جون 2025 12:01
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت کے روبرو واسا کے وکیل میاں عرفان نے بتایا کہ لاہور میں پانی کے میٹرز کی تنصیب جلد شروع کی جائے گی اور اس کا آغاز کمرشل عمارات سے کیا جائے گا۔ واٹر میٹر کا نمونہ عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پانی کے تحفظ کیلئے یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔ واسا کے وکیل نے بتایا کہ یہ میٹر چین سے منگوائے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر دس ہزار میٹر بطور پائلٹ پراجیکٹ نصب کیے جائیں گے۔عدالت کو بتایا گیا کہ سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام جولائی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا تاکہ مون سون سے پہلے تمام کام نمٹایا جا سکے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کینال روڈ پر درختوں کی ممکنہ کٹائی کے خدشے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کینال پر ییلو ٹرین منصوبہ لا رہی ہے جس سے درختوں کے کاٹے جانے کا امکان ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے واضح کیا کہ کینال روڈ کی خوبصورتی صرف درختوں سے ہے، ان کی کٹائی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔دوران سماعت عدالت نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں، مگر ایجنسی کی ٹیمیں نظر نہیں آتیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گاڑیاں پورے پنجاب میں تعینات ہیں، جس پر عدالت نے ڈپلائمنٹ پلان پیش کرنے کا حکم دیا تاکہ تعین کیا جا سکے کہاں کہاں کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ عدالت نے انڈسٹریز کو چھ ماہ بعد امیشن رپورٹ جمع کرانے کا پابند کرنے اور انڈسٹریز میں رینڈم وزٹ کی ہدایت بھی جاری کی۔ ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس روڈ کی ایک نجی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا ہے اور بائیو فیول استعمال کر رہی ہے، جسے عدالت نے قابلِ تعریف قرار دیا۔عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو چیمبر کامرس کے چیئرمین سے ملاقات کر کے صنعتوں کو ماحولیاتی قواعد سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.