ایوان بالا نے پاکستان ریلویز کی مال بردار ویگنوں سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی رپورٹ پیش کرنے میں 60 ایام کی توسیع کی منظوری دیدی

جمعہ 20 جون 2025 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایوان بالا نے پاکستان ریلویز کی مال بردار ویگنوں سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی رپورٹ پیش کرنے میں 60 ایام کی توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسر نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں توسیع کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔